Sunday, April 12, 2020

کراچی میں11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کردیا گیا

ان یونین کونسلز میں150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یوسیز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،جن یوسیز کو سیل کیا جا رہا ہے وہاں کیسز لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اپریل 2020) کراچی میں11 یونین کونسلز کو مکمل سیل کردیا گیا، ان یونین کونسلز میں 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، یوسیز کو سیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جن یوسیز کو سیل کیا جا رہا ہے وہاں کیسز زیادہ ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس پھیلنے لگا، جس کی بڑی وجہ لوگوں میں احتیاطی تدابیر نہ اپنانا اور سماجی فاصلے برقرار رکھنے کی بجائے میل جول کا عمل جاری ہے۔

آج کراچی کی مختلف 11 یونین کونسلز میں 150 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس پر حکومت نے ان گیارہ یوسیز کو مکمل سیل کردیا ہے۔ یونین کونسلز کو سیل کرنے کا حکم ڈپٹی کمشنر شرقی (ایسٹ) نے جاری کیا۔ سیل کی گئی یوسیز کے علاقوں میں رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی اور داخلی خارجی راستے بند کر دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)زیادہ ہیں۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...