Monday, April 13, 2020

فیصل آباد ، احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت دو روز میں 18 سینٹرز سے 18160 مستحق خواتین کو 21 کروڑ 79 لاکھ 20 ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم

Aفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2020ء) ضلع میں احساس کفالت امداد پروگرام کے تحت گذشتہ دو روز کے دوران 18 سینٹرز سے 18160 مستحق خواتین کو 21 کروڑ 79 لاکھ 20 ہزار روپے کی مالی امداد تقسیم کردی گئی ہے جبکہ تمام سنٹرز پر رجسٹرڈ خواتین کی بائیو میٹرک تصدیق کے بعد انہیں 4 سے 5 منٹ کے مختصر وقت میں امداد یقینی بنائی جارہی ہے جس کے لئے متعلقہ سٹاف کو متحرک رکھا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب،ایس ایس پی اپریشنز سید علی رضا اور پاک آرمی کے اعلی افسران کے ہمراہ احساس کفالت امداد پروگرام کیتحت مالی امداد کی تقسیم کے لئے قائم مختلف سینٹرز کا دورہ کیا۔وہ چک 229 خانوآنہ،گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد اور دیگر سنٹرز پر گئے اور رجسٹرڈ مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر سید ایوب بخاری،عمرمقبول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے سنٹرز پر پینے کے پانی،خواتین کے سایہ میں بیٹھنے سمیت واش روم کی سہولت اور دیگر ضروری انتظامات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ڈپٹی کمشنرنے اسسٹنٹ کمشنرز سے کہا کہ اسی طرز کے انتظامات برقرار رہنے چاہیں۔انہوں نے سنٹرزمیں رجسٹریشن کاؤنٹرز پر خواتین کی تصدیق کے عمل اور انہیں 12 ہزار روپے مالی امداد کی فراہمی کے عمل کو بھی تفصیلی چیک کیا اور سینٹر میں آنے والی خواتین کو داخل ہوتے وقت ماسک پہننے اور ان کے ہاتھوں کو سینیٹائزرسے پاک کرنے کے لئے سٹاف کو ہدایت جاری کی۔

وفاقی پارلیمانی سیکرٹری نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی انتظامیہ سے کہا کہ حال ہی میں رجسٹریشن کرانے والی خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے حکومتی ایس او پیز سے آگاہ کریں تاکہ ان کا وقت ضائع نہ ہو اور وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی سنٹرز کا رخ کریں۔انہوں نے کہا کہ سنٹرز پرکورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر تمام تر احتیاطی تدابیر پر ذمہ دارانہ عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی اپریشنز نے سنٹرز پر حفاظتی انتظامات کو چیک کیا اور بتایا کہ پولیس کے ساتھ پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔


No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...