نئی دہلی: بھارت میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے باعث 34 افراد ہلاک، ملک میں 909 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 ہزار 356 ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 34 افراد کورونا سے لڑتے لڑتے زندگی کی بازی ہار گئے۔
بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں بھارت میں ایک ہی دن میں 909 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس لے کیسز کی تعداد 8 ہزار 356 تا جا پہنچی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا ہے 7 ہزار 367 کیسز ایکٹو ہیں جبکہ 716 افراد صحت یاب ہو کر یا گھروں کو چکے ہیں نقل مکانی کر چکے ہیں۔
اس سے قبل بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لیے جنتا کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کے باعث لوگوں کو گھروں سے نکلنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔تاہم جنتا کرفیو کے باوجود بھارت میں کورونا وائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے باعث صورت حال بے قابو ہوتی نظر آتی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 17 لاکھ 80 ہزار سے بھی تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک 1 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد اس وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ تازہ صورت حال کے مطابق دنیا کے سب سے طاقتور ملک میں اب تک 20 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 5 لاکھ سے زائد افراد کورونا میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
امریکہ کے علاوہ اٹلی، سپین، فرانس اور جرمنی کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک ہیں۔ فی الحال دنیا کے بیشتر ممالک لاک ڈاؤن کے ذریعے اس مہلک وبا پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن جلدی ہٹایا گیا تو کورونا کی وبا تباہ کن حد تک دوبارہ نمودار ہوسکتی ہے۔ اس لیے تمام ممالک کو پابندیوں میں نرمی لانے کے بارے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
..ca-app-pub-3474442537554315/4069569651
No comments:
Post a Comment