Sunday, April 12, 2020

چینی معیشت میں سست روی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 ڈالر 20 سینٹس تک گر گئیں

کراچی: دنیا نیوز چینی معیشت میں سست روی کے باعث ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 6 ڈالر 20 سینٹس تک گر گئیں۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی مںڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، صرف ایک روز میں امریکی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 80 سینٹ کمی کے بعد 52 ڈالر 90 سینٹ فی بیرل جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 2 ڈالر 70 سینٹ کمی کے بعد 59 ڈالر 40 سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ اس طرح ایک ہفتے میں اب تک امریکی خام تیل 5 ڈالر 60 سینٹس اور برطانوی خام تیل 6 ڈالر 20 سینٹس فی بیرل سستا ہوا۔

,
معاشی ماہرین کے مطابق چین میں پھیلے وائرس کے باعث معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئیں ہیں جس کے باعث خام تیل کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔
 عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے سے پاکستان میں آئندہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیوں میں کمی کا امکان ہے۔

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...