Sunday, April 12, 2020

مظفر گڑھ کا انگریزی بولتا بھکاری صرف ایک روپیہ بھیک ہی کیوں مانگتا ہے؟ اور اس کے بنک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کیسے جمع ہوگئے؟ جانیں

عام طور پر بھیک مانگنا ہمارے معاشرے میں انتہائی معیوب تصور کیا جاتا ہے اور اس کے لیے ہمارے پاس ہمارے نبی کی حدیث کا حوالہ بھی موجود ہے جس میں ان کا فرمان ہے کہ دینے والا ہاتھ مانگنے والے ہاتھ سے بہتر ہے


مگر بعض اوقات انسان کو حالات ایسے نہج پر پہنچا دیتے ہیں جب کہ اس کے پاس مانگنے کے علاوہ کوئی اور چارہ بھی نہیں رہتا مگر بعض لوگ ہمارے معاشرے میں ایسے بھی ہیں جنہوں نے بھیک مانگنے کو اپنا پیشہ بنا رکھا ہے اور ان کی آمدنی کسی بھی عام محنت کش سے بہت زیادہ ہوتی ہے۔


ان کی دکان سال کے بارہ مہینوں میں جاری رہتی ہے اور کرونا جیسے حالات میں جب پوری دنیا کے کاروبار بند ہیں یہ وہ واحد پیشہ ہے جس کی کمائی ان دنوں زیادہ سے زیادہ ہو گئی ہے ایسا ہی ایک انسان شوکت بھکاری بھی ہے جس کا تعلق ملتان سے ہے-


سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈيو میں اس نے اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کا استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ اس کا نام شوکت بھکاری ہے اور اس کا تعلق شاہ جمال سے ہے اور اس کا پیشہ بھیک مانگنا ہے


دسویں کا امتحان پاس کرنے کے بعد وہ ضلع مظفر گڑہ کے ایم پی اے کے پاس نوکری مانگنے کے لیے گیا جس نے اسے نوکری دینے سے منع کر دیا ان کا انکار سن کر شوکت بھکاری نے بھیک مانگنے کا فیصلہ کیا اور وہ مظفر گڑھ کی سڑکوں کا شہزادہ بن گیا




اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ دن بھر میں روز کا ایک ہزار روپے کماتا ہے جس سے اس کو مہینے کے تیس ہزار کی آمدنی ہوتی ہے جو کہ اس کے گزارے کے لیے کافی ہے اور ایک بڑی نوکری کے برابر آمدنی کا باعث ہے جو کہ سال کے تین لاکھ پینسٹھ ہزار بنتے ہیں- اور اس کمائی میں اس کو کسی قسم کا پٹرول ڈیزل وغیرہ کا خرچہ بھی نہیں کرنا پڑتا ہے- علاقے کے تمام ہوٹلوں سے اسے مفت کا کھانا مل جاتا ہے


اس کا کہنا تھا کہ وہ بھیک مانگتے ہوئے لوگوں سے صرف ایک روپے کا سوال کرتا ہے اس سے وہ لوگوں کی اس نفسیات سے بھی کھیلتا ہے کہ آج کل کے دور میں ایک روپے کا سکہ تو کسی کی بھی جیب میں نہیں ہوتا اس لیے لوگ اس کے تقاضے پر اسے دس بیس روپے ہی دے دیتے ہیں اور اگر کوئی اس کو کہتا ہے کہ اس کے پاس ایک روپیہ نہیں ہے تو وہ ان کو کہتا ہے کہ دس روپے دے دو اور نو روپے مجھ سے کھلے واپس لے لو-




شوکت بھکاری کا یہ بھی بتانا تھا کہ وہ یہ ساری رقم حبیب بنک لمیٹڈ کی ملتان کی برانچ میں جمع کروا دیتا ہے اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہر روز کا ایک ہزار روپے بنک میں جمع کرواتا ہے اور اب تک اٹھارہ لاکھ دس ہزار تین سو سنتالیس روپے بنک میں جمع کروا چکا ہے- اس کے علاوہ اس نے 84 ہزار سالانہ کی اسٹیٹ لائف پالیسی بھی خرید رکھی ہے جس کے وہ چھ سال سے پیسے جمع کروا رہا ہے اور بیس سال تک رقم جمع کروانے پر اسے کئی گنا زیادہ رقم ملے گی-


شوکت بھکاری کا نام اس وقت مزید شہرت پا گیا جب اس نے ڈیم فنڈ میں دس ہزار کی رقم جمع کروانے کا اعلان کیا اور نیب نے اس کی انکوائری شروع کر دی ملتان کی سڑکوں پر روانی سے انگریزی بول کر بھیک مانگنے والے بھکاری شوکت کی ويڈیوز سوشل میڈيا پر بہت ذوق و شوق سے دیکھی جاتی ہیں

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...