Sunday, April 12, 2020

کورونا وائرس: اپنے بھائی کا آخری دیدار کیا اور کہا الوداع فرانسس۔۔۔۔۔ جانیں دل دہلا دینے والا واقعہ

آئرلینڈ میں دل دہلانے والی تصویر سامنے آئی ہے جہاں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی کا آخری دیدار کرتے ہوئے انہیں الوداع کہہ دیا۔

غیرملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کورونا وائرس کا شکار اپنے 70 سالہ بھائی کو مرنے کے بعد اسپتال کی کھڑکی سے دیکھتے ہوئے الوداع کہنے پر مجبور ہوگیا۔

ڈبلن سے تعلق رکھنے والے پیڈریگ برین رتھگرسینٹ لیوک اسپتال کے باہر ایک بینچ پر چڑھ گئے جہاں ان کی اہلیہ فیلیسیہ ملازمت کرتی ہیں ، پیڈریگ کے بھائی فرانسس 30 منٹ قبل ہی انتقال کر گئے تھے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ فرانسس کی موت تب واقع ہوئی جب اس نے کھڑکی سے دیکھا تو اس کی بیوی اور بیٹی رچل دوسری طرف کھڑی تھیں۔

کورونا وائرس کی وجہ سے وہ اپنے بھائی سے ملنے سے قاصر تھے، جو پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج تھے، پیڈریگ کے مطابق بھائی نے مجھ سے مل کر سکون حاصل کر لیا تھا۔

پیڈریگ کا کہنا تھا کہ میں نے فیصلہ کیا کہ مجھے اپنے بھائی کو ہر صورت دیکھنا ہے، اور پھر میں نے بینچ پر چڑھ کر اپنے بھائی کا آخری دیدار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس یہی ایک واحد راستہ تھا کہ میں اپنے بھائی سے آخری الوداع کہہ سکتا تھا، جب میں نے کھڑکی سے ایک نگاہ ڈالی تو میں نے ایک آنسو بہایا اور کہا الوداع فرانسس۔

x

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...