Monday, April 13, 2020

ہاتھ پیر سن تو ہوتے ہوں گے؟ وجہ بھی جان لیں، کہیں آپ کے ساتھ بھی یہ مسئلہ تو نہیں

مستقل ایک ہی حالت میں بیٹھے یا کھڑے رہنے سے اکثر خواتین کے ہاتھ اور پیر سن ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے انھیں بڑی شدت سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات کھڑے ہوئے جب پاؤں سن ہو جائیں تو گر بھی جاتی ہیں، جس سے مذید چوٹ لگنے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔ ایسے میں آپ جان لیں کہ یہ آخر ہوتا کیوں ہے اور اس سے آپ کے جسم میں کوئی خاص بے قاعدگی تو نہیں ہورہی؟
وٹامن بی-12
لوگوں میں جب وٹامن بی-12 کی کمی ہوجائے تو ان کے ہاتھ پاؤں تیزی سے سن ہونے لگتےہ یں اور ایک ہی جگہ رہ جاتے ہیں۔
شوگر
شوگر سے ہماری چھوٹی اور باریک خون کی نالیاں متاثر ہوتی ہیں، اس لئے جن لوگوں کو شوگر ہے ان کے ساتھ بھی یہ مسئلہ رہتا ہے۔ ان کے لئے خصوصی ہدایت ہے کہ یہ ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
دماغ اور ریڈھ کی ہڈی
ہاتھوں پیروں کے سن ہونے کی وجہ یہ بھی ہے کہ یہ اس وقت ہوتے ہیں جب Multiple sclerosis یعنی دماغ اور ریڈھ کی ہڈی کا عارضہ ہو تا بھی ہوسکتی ہے، فوری ڈاکٹر کی رہنمائی حاصل کرنا کسی بڑی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔
فالج
فالج کی وجہ سے بھی آپ کے ہاتھ پاؤں سن ہوتے ہیں، اس کے ساتھ بولنے میں بھی تکلیف ہوتی ہے۔ کیونکہ جسم کے تمام حصوں میں دورانِ خون بہتر نہیں ہو پاتا ہے۔
اعصاب کی کمزوری
ہتھیلی میں موجود اعصاب کمزورہوجاتے ہیں۔ جس سے ہاتھ میں درد، سنسناہٹ، سوئیاں چبھنے، جلن وغیرہ ہوتی ہے۔ اس مرض کو سائنس میں کارپل ٹنل سینڈروم کہا جاتا ہے۔ جس کا وقت پر علاج نہ ہونا بڑی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...