Monday, April 13, 2020

لاک ڈائون ، اجتماعات پر پابندی کے باعث ویڈیو لنک پر اجلاس و میٹنگ میںاضافہ


oسکھر
آن لائن۔ 13 اپریل2020ء) لاک ڈائون ، اجتماعات پر پابندی کے باعث ویڈیو لنک پر اجلاس و میٹنگ میںاضافہ ، دیگر ویڈیو لنک خطابات کے بعد جے ٹی آئی صوبہ
 سندھ کی مجلس عاملہ کا پیلا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ، کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا پڑیگا ، صوبائی صدر نعیم احمد لغاری ، تفصیلات کے مطابق ملک بھرلاک ڈائون کی صورتحال کے پیش نظر اور اجتماعی دوری اختیار کرنے والے عمل کے سلسلے میں ملک کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و دیگر تنظیمات میں ویڈیو لنک کے زریعے اجلاس و میٹنگ و دیگر ضروری کام انجام دیئے جانے میں اضافہ ہو اہے گذشتہ روز جمعیت طلباء اسلام صوبہ سندھ کی مجلس عاملہ کا پہلا ویڈیو لنک اجلاس زیر صدرات صوبائی صدر نعیم احمد لغاری منعقد ہوا اجلاس میں جے ٹی آئی کے تنظیمی امور سمیت موجودہ ملکی بالخصوص سندھ کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا ویڈیو لنک اجلاس میں سندھ کے سیکریٹری جنرل سید زاہد حسین شاہ ، نائب صدر اسامہ محمود ہالیجوی ، ثناء اللہ سیال ، بلاول احمد نوناری ، عرواہ صدیقی ، دانیال گھانگھرو ، محمد علی ، شفیق الرحمن ، عرفان احمد کھوسہ سمیت دیگر عہدے داروں نے شرکت کی شرکاء اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے جے ٹی آئی صوبہ سندھ کے صدر نعیم احمد لغاری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے دنیا بھر کو اپنی لپٹ میں لے رکھا ہے جے ٹی آئی کارکنان قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن و قائد سندھ علامہ راشد محمود سومرو کی ہدایات پر کورونا وائرس کے دوران لاک ڈائون پر مستحقین کو ہر ممکن امداد کر رہے ہیں آج امت مسلمہ کو وباء سے بچنے کیلئے اللہ اوراسکے رسول کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنے کی ضرورت ہے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سندھ کے تمام چھوٹے بڑے اضلاع میں درس قرآن منعقد کئے جائینگے ویڈیو لنک اجلاس میں تمام رہنمائوں نے وباء کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا بھی کی ۔

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...