Monday, April 13, 2020

متحدہ عرب امارات کی پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش!. یواےای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اولین ترجیح ہے، سفیر پاکستان

متحدہ عرب امارات نے اس صورتحال میں تعاون نہ کرنے والے ممالک پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دے دیا!

دبئی 
 
متحدہ عرب امارات نے مملکت میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کی پیشکش کی ہے . متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیرغلام دستگیر نے کہا ہے کہ یواےای میں پھنسے پاکستانیوں کی واپسی اولین ترجیح ہے، اردوپوائنٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے۔
حکومت کوویڈ 19 کے جاری بحران کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی واپسی اور ان کی مشکلات سے متعلق یواےای حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ تاکہ ترجیحی بنیادوں پر پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جاسکے۔ حکومت پہلے ہی پاکستانیوں کیلئے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔
(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں پرامید ہوں کہ متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کو وطن واپس بھیجنے کیلئے جلد فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ پاکستانی سفیر نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مملکت میں موجود ہزاروں پاکستانی اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں، پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے لگتا ہے جیسے وہ لاوارث ہوگئے ہیں اورانہیں اکیلا چھوڑ دیا گیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے ان ممالک پر پابندیاں لگانے کا عندیہ بھی دیا ہے جو اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے۔ اماراتی وزارتِ انسانی وسائل نے کہا ہے کہ جو ممالک اپنے شہریوں کو واپس آنے کی اجازت نہیں دے رہے ان کیلئے کوٹہ سسٹم متعارف کروایا جاسکتا ہے جس کے تحت ان ممالک سے مخصوص تعداد میں ہی افرادی قوت کو مملکت میں آنے کی اجازت دی جائے گی۔ واضح رہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے متحدہ عرب امارات میں لاک ڈاؤن ہے اور روزی کمانے کیلئے جانے والے افراد بیروزگار ہورہے ہیں اور اب وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں

No comments:

Post a Comment

بنوں:انکم سپورٹ سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس اہلکار برطرف

ضلعی پولیس افسر بنوں یاسر آفریدی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے 108 پولیس افسران و اہکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا۔ ...