کورونا وائرس سے جنوبی ایشیاء کے ممالک کی معیشت متاثر ہوگی، پاکستان اورانڈیا میں خوراک کی قلت نہیں ہے، لیکن بروقت فیصلے نہ کیے تو قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ
ورلڈ بینک نے کورونا وائرس سے متعلق خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کا اگلا مرکز پاکستان اور انڈیا ہوسکتا ہے، کورونا وائرس سے جنوبی ایشیاء کے ممالک کی معیشت متاثر ہوگی، پاکستان اورانڈیا میں خوراک کی قلت نہیں ہے، لیکن بروقت فیصلے نہ کرنے سے قلت پیدا ہوسکتی ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہنگامی طور پر 200 ملین ڈالر کی مدد دی ہے، ان میں 150 ملین ڈالر کورونا کے علاج اور ہسپتالوں کے سامان کیلئے ہیں جبکہ 50 ملین ڈالر احساس پروگرام کیلئے ہیں۔
مزید برآں ورلڈ بینک نے اپنی نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان، بھارت سمیت جنوبی ایشیاء کے آٹھوں ملکوں میں شرح ترقی 40 سال کی بدترین پستی پرجانے کا امکان ہے۔
(جاری ہے)
No comments:
Post a Comment